شمالی بھارت

آرمی چیتاہیلی کاپٹر گرکر تباہ

آرمی چیف نے بتایا کہ صبح 9:15 بجے ہیلی کاپٹر کا ائر کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مغربی بومڈیلا کے منڈلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

نئی دہلی: اروناچل پردیش کے بومڈیلا علاقے میں جمعرات کو آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چیتا ہیلی کاپٹر نے صبح اروناچل پردیش کے بومڈیلا سے اڑان بھری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ صبح 9:15 بجے ہیلی کاپٹر کا ائر کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مغربی بومڈیلا کے منڈلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کا سراغ لگانے کے لیے سرچ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

a3w
a3w