مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ملازمین کیلئے خوشخبری ، اب 60 کی بجائے 65 سال

سعودی عرب میں حکام کی جانب سے سرکاری و خانگی ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی۔

ریاض: سعودی عرب میں حکام کی جانب سے سرکاری و خانگی ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے ایک وفد کا دورہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری و خانگی ملازمین اب 60 کی بجائے 65 سال میں ملازمت سے ریٹائر کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویژن 2030 کے تحت کئے جانے والے اصلاحات کا حصہ ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہ کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کی اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے مابعد سبکدوشی مالی حالات کو استحکام بخشنا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔

a3w
a3w