حیدرآباد

حیدر آباد: چھ سالہ حافظ سید زید مبین نے جامعۃ المؤمنات سے حفظ قرآن مکمل کیا

ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے بتایا کہ ایک سال قبل حافظ سید زید مبین کی بہن، جو ۵ سال ۶ ماہ کی تھیں، نے بھی ایک سال کے اندر جامعۃ المؤمنات سے حفظ قرآن مکمل کیا تھا۔

حیدر آباد: جامعۃ المؤمنات کے بانی و ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ الحمدللہ، اللہ کے فضل و کرم سے، کمسن طالب علم حافظ سید زید مبین نے صرف ۱۵ ماہ میں جامعۃ المؤمنات کے شعبہ حفظ قرآن سے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

حافظ سید زید مبین کی عمر ۶ سال ہے اور وہ یاقوت پورہ، حیدر آباد کے رہائشی ہیں۔ ان کی حفظ قرآن کی نگرانی ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین، پرنسپل اور شیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات، اور حافظہ فرحین بیگم، معلمہ شعبہ حفظ قرآن نے کی۔

ان کے علاوہ حافظہ رقیہ کلثوم، صدر شعبہ حفظ قرآن اور حافظہ حفصہ فرحت، معلمہ بھی ان کے اساتذہ میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے بتایا کہ ایک سال قبل حافظ سید زید مبین کی بہن، جو ۵ سال ۶ ماہ کی تھیں، نے بھی ایک سال کے اندر جامعۃ المؤمنات سے حفظ قرآن مکمل کیا تھا۔

ان دونوں بچوں کی کامیابی میں ان کی والدہ، ڈاکٹر مفتیہ حافظہ ذریشماں تبسم مؤمناتی کا بہت بڑا کردار ہے جو خود بھی جامعۃ المؤمنات کی فارغ التحصیل ہیں اور ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کا اثر اولاد پر بہت گہرا ہوتا ہے، اور اس بات کا مظاہرہ حافظ سید زید مبین اور ان کی بہن کی کامیاب حفظ قرآن کی صورت میں ہوا۔

اس موقع پر انجمن اصلاح البنات اور تنظیم طالبات جامعہ المؤمنات کے ذمہ داران نے کمسن حافظ قرآن کو مبارکباد پیش کی۔ جامعہ المؤمنات مغلپورہ حیدر آباد میں اس کامیابی کے موقع پر ایک تہنیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ تمین تحسین و مناتی، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ نسرین افتخار مؤمناتی، ڈاکٹر منتقیہ عائشہ سمیہ، ڈاکٹر منقیہ صدیقہ فاطمہ، ڈاکٹر مفتیہ نکہت حسینی، حافظہ ثناء احمد، مفتیہ حافظہ محمدی زرین رومانہ، حافظہ آمنہ نکبت، ڈاکٹر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، جناب محمد احمد پاشاہ، ڈاکٹر عبدالغفور پرویز، جناب مفتی عبد الرحیم قادری، محمد حیدر علی، سید افضل، سید محی الدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔