Goshamahal BJP MLA Raja Singh :راجہ سنگھ کے خلاف مرکزی قیادت کی جانب سے سخت کارروائی کرنے کا امکان
بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پارٹی کے اعلیٰ حکام نے غیر متوقع فیصلہ لیا ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ چند دنوں سے راجہ سنگھ کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر بی جے پی کے اعلیٰ حکام نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Goshamahal BJP MLA Raja Singh: حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پارٹی کے اعلیٰ حکام نے غیر متوقع فیصلہ لیا ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ چند دنوں سے راجہ سنگھ کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر بی جے پی کے اعلیٰ حکام نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
راجہ سنگھ کا کشن ریڈی کو ہدف بنا کر کئے گئے تبصروں پر پارٹی ہائی کمان سے شکایات کی گئی تھی، جس کے بعد پارٹی کی قیادت نے ان بیانات پر رپورٹ طلب کی تھی۔ پارٹی میں کئے جانے والے فیصلوں پر راجہ سنگھ کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت ناخوش ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، بی جے پی کی قیادت نے راجہ سنگھ کے خلاف جلد فیصلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ راجہ سنگھ کے رویے پر پارٹی قیادت غصہ میں ہے اور وہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ پارٹی کے ریاستی قیادت سے بھی راجہ سنگھ کی بیانات پر تفصیلی رپورٹ داخل کی ہے۔
راجہ سنگھ کے حالیہ بیانات نے پارٹی میں داخلی اختلافات اور گروپوں کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ کچھ رہنما خفیہ طور پر ملاقاتیں کر کے پارٹی کے آئندہ چیف منسٹر کے امیدوار پر بات کر رہے ہیں۔
خصوصی طور پر، راجہ سنگھ کی جانب سے حیدرآباد کے مقامی اداروں کے ایم ایل سی امیدوار کے طور پر گوتم راؤ کے نام کا اعلان کرنے پر کی جانے والی تنقید پارٹی کے اندر تنازعہ کا سبب بنی ہے۔
اس پر پارٹی کے بعض رہنماؤں نے یہ شکایت کی ہے کہ راجہ سنگھ کے بیانات سے پارٹی کی امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان تمام حالات کے پیش نظر، بی جے پی قیادت نے ریاستی رہنماؤں سے اس معاملہ پر رپورٹ طلب کی تھی اور توقع ہے کہ جلد ہی راجہ سنگھ کیخلاف کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔