تلنگانہ

حکومت کا اعلان: عوامی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر چھٹی

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی سہولت اور سیکیورٹی انتظامات کے تحت کیا جا رہا ہے، تاکہ جلوس کے دوران ٹریفک اور دیگر مشکلات سے عوام کو راحت مل سکے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے شہر اور اضلاع کے عوام کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ جمعہ، 5 ستمبر کو میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل رہے گی۔ اس کے اگلے ہی دن، ہفتہ 6 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر حیدرآباد، سکندرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل۔ملکاجگری اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر، اسکولس اور کالجس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی سہولت اور سیکیورٹی انتظامات کے تحت کیا جا رہا ہے، تاکہ جلوس کے دوران ٹریفک اور دیگر مشکلات سے عوام کو راحت مل سکے۔

حکومت نے وضاحت دی ہے کہ 6 ستمبر کی چھٹی کے بدلے، 11 اکتوبر یعنی دوسرا ہفتہ (سیکنڈ سیٹرڈے) جو عام طور پر تعطیل رہتت ہے، اس دن دفاتر، اسکولس اور کالجس کھلے رہیں گے۔

یوں لگاتار دو دن، یعنی 5 اور 6 ستمبر کو شہر کے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ شہری انتظامیہ نے ان دنوں میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔