امریکہ و کینیڈا

غزہ کے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیاجائے، اسرائیل کو ڈونالڈ ٹرمپ کا مشورہ

جب صحافی نے سابق امریکی صدر پوچھا کہ کیا وہ اسرائیل کے کیمپ میں ہیں تو ڈونالڈ ٹرمپ نے برملا اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہوں۔

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حماس کا نام لیے بغیر اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ غزہ میں اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردینا چاہیے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے صدر منتخب ہونے کی صورت میں غزہ سے متعلق اپنی پالیسی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

جب صحافی نے سابق امریکی صدر پوچھا کہ کیا وہ اسرائیل کے کیمپ میں ہیں تو ڈونالڈ ٹرمپ نے برملا اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہوں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا۔ یہ عالمی امن اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔

سابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا پر غزہ میں مسلسل ہلاکتوں پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جس پر امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر کام کریں اور اسرائیل نواز پالیسی سے پیچھے ہٹیں ورنہ یہ سیاسی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

a3w
a3w