حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال، حیدرآباد کے کئی پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں

کچھ پمپوں پر معمولی جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ لوگ پانی کے خالی بوتلوں میں پٹرول حاصل کرنے کیلئے پمپوں پر جمع ہورہے ہیں۔ دیکھنایہ ہوگا کہ حیدرآباد کے پٹرول پمپس پر یہ صورتحال کب تک برقراررہے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ لوگ اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھرانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے ایندھن کی قلت کے خدشہ کے پیش نظر عوام پٹرول پمپوں پر جمع ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

حیدرآباد کے کچھ پٹرول پمپ پہلے ہی خشک ہوچکے ہیں کئی پٹرول پمپوں نے ’’ پٹرول نہیں ہے‘‘ کا بورڈ لگادیا ہے۔ دریں اثنا لوگ پریشانی کے عالم میں اپنی گاڑی کی ٹینک بھرانے کیلئے پٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ پمپوں پر معمولی جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ لوگ پانی کے خالی بوتلوں میں پٹرول حاصل کرنے کیلئے پمپوں پر جمع ہورہے ہیں۔ دیکھنایہ ہوگا کہ حیدرآباد کے پٹرول پمپس پر یہ صورتحال کب تک برقراررہے گی۔

حیدرآباد کے کئی پٹرول پمپوں پر کوئی اسٹاک بورڈ نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے جو پٹرول پمپوں پر پٹرول کا ذخیرہ ہے وہاں پر گاڑیوں کی قطاری لگ گئیں۔ کئی پٹرول پمپ بند کردیئے گئے کیونکہ اُن کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔

یہ مسئلہ پٹرول ٹینکروں کے مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ کمیشن میں اضافہ کیلئے ٹینکر مالکان کل سے ہڑتال شروع کرنے والے ہیں۔ اس تناظر میں پٹرول پمپوں پر بھیڑ اُمڈ پڑی ہے۔ کئی کیلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاری لگ گئی ہیں۔

ممبئی کے پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چیتن مودی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پیر سے ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے پمپوں کو ایندھن کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔ پٹرول پمپ خالی ہونے لگے ، اگر سپلائی دوبارہ شروع نہیں ہوتی ہے تو زیادہ تر پمپوں کا ایندھن ختم ہوجائے گا۔

اُنہوں نے کہاکہ ناگپور میں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے لوگ پیر کی رات سے ہی اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروانے کیلئے پٹرول پمپوں پر قطاریں لگاکر کھڑے تھے۔

a3w
a3w