حکومت کو غریب طلبہ کی تعلیم کے بارے میں اسے کوئی فکر نہیں:کویتا
انہوں نے الزام لگایا کہ ری ایمبرسمنٹ کی بقایاجات جاری کرنے کے لئے حکومت میں کچھ افراد بڑے کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو، اس کے لئے فوری طور پر بقایاجات کی ادائیگی کرے۔
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر و معطل رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ غریب طلبہ کی تعلیم کے بارے میں اسے کوئی فکر نہیں ہے۔
سوشیل میڈیا پرسرگرم کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ 8 ہزار کروڑ روپے کی فیس ری ایمبرسمنٹ کی بقایاجات ادا نہ کرنے کی وجہ سے ڈگری اور پروفیشنل کالجس سمیت اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہونے کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔
اس ماہ کی 15 تاریخ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی نوٹس انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو بھیج بھیجی گئی ہے۔کویتا کے مطابق کونسل میں جب انہوں نے فیس ری ایمبرسمنٹ کی بقایاجات دینے کے بارے میں سوال کیا، تو حکومت نے مرحلہ وار ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اب تک کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔