آندھراپردیش

تلنگانہ میں عوام کی پسند کی حکومت بنے گی:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے تعلقات بہتر ہونے چاہئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدرریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کے لئے جلد اچھے دن آنے والے ہیں انہوں نے آندھراپردیش کی مشہور تروملامندر میں پوجا کی۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں عوام کی پسند کی حکومت بننے جارہی ہے کیونکہ عوام رشوت خور اور انارکی والی حکومت کا خاتمہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے تعلقات بہتر ہونے چاہئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔