آندھراپردیش

آندھراپردیش میں بس اُلٹ گئی ، 19 مسافرین زخمی

یہ حادثہ ضلع کے نرسم پیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اورسریکاکلم سے جانے والی بس قومی شاہراہ کے کومارتے جنکشن کے قریب الٹ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 19مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے نرسم پیٹ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اورسریکاکلم سے جانے والی بس قومی شاہراہ کے کومارتے جنکشن کے قریب الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اس حادثہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 19مسافرین زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثرہوئی۔