ایشیاء
افغانستان میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی، سات زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 18 میں جمعرات کی شام دھماکے میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 18 میں جمعرات کی شام دھماکے میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ جمعرات کے دھماکے کے فوراً بعد ابتدائی طور پر مرنے والوں کی تعداد دو بتائی گئی تھی۔
اہلکار نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دھماکا ایک بازار میں ہوا اور پولیس نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کے قریب دشت برچی کے علاقے میں ہوا۔
گزشتہ دو ہفتوں میں دشت برچی میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل دشت برچی کے ایک بازار کی پارکنگ میں دھماکے سے تین کاروں کو نقصان پہنچا تھا۔
دشت برچی، جو ایک بڑی شیعہ آبادی کا علاقہ ہے، کابل میں سب سے زیادہ حملہ والے علاقوں میں سے ایک رہا ہے۔