آندھراپردیش
فیس ری امبرسمنٹ معاملہ پر حکومت بات کرنے تیار: لوکیش
ہر کسی کو معلوم ہے کہ پچھلی حکومت نے کون سے سال میں کتنے بقایاجات رکھے۔ لوکیش نے اسمبلی میں اپنے جارحانہ انداز قراردینے اپوزیشن کی کوششوں کو غلط قرار دیا۔
حیدرآباد: اے پی کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی نارالوکیش نے کہا ہے کہ طلبہ کی فیس ری امبرسمنٹ کے معاملہ پر حکومت بات چیت کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے اسمبلی میں وائی سی پی کے اراکین کی تنقید پر اپنا موقف پیش کیا۔ وزیر نے کہا کہ بطور وزیر وہ تمام معاملات پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے وائی سی پی کے اراکین سے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں فیس کی واپسی کے بقایاجات پر تنقید کرنا درست نہیں۔
ہر کسی کو معلوم ہے کہ پچھلی حکومت نے کون سے سال میں کتنے بقایاجات رکھے۔ لوکیش نے اسمبلی میں اپنے جارحانہ انداز قراردینے اپوزیشن کی کوششوں کو غلط قرار دیا۔