جموں و کشمیر

ہند ۔ پاک دوستانہ تعلقات بر صغیر کیلئے خوش آئند:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمارا ملک جی ڈی پی میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور حالیہ سیلاب سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر  محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات بر صغیر کے لئے ایک خوش آئند قدم اور خوش خبری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جو پیسہ ہتھیار خریدنے پر خرچ کرتے ہیں وہ لوگوں کی بھلائی پر خرچ ہونا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک غریب ہو رہے ہیں۔

سابق چیف منسٹر  نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے دن یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ ہم جموں وکشمیر کے مسئلہ کو حل کرنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاپتے ہیں ایسا ضرور ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اچھے ہوں گے تو ہم جو پیسہ فوج پر‘ ہتھیار خریدنے اور جہاز خریدنے پر خرچ کرتے ہیں وہ لوگوں کی بھلائی پر خرچ ہوگا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمارا ملک جی ڈی پی میں بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور حالیہ سیلاب سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔

a3w
a3w