تلنگانہ

سرکاری اسکول کے طلبہ کھانے میں مرچ پاؤڈر ملاکر کھانے پر مجبور

ہریش راؤ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نظام آباد کے کوٹ گیر منڈل کے کوتھاپلی کے گورنمنٹ اسکول میں جمعہ کے روز بھوکے طلبہ کو چاول کے ساتھ تیل اور لال مرچ پاوڈر ملاکر کھانا پڑا تھا۔

حیدرآباد: سابق وزیر وبی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے کانگریس حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو غیر معیاری غذا سربراہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان طلبہ کے ساتھ جو ملک کا مستقبل ہیں، حکومت کو اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری

 انہوں نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نظام آباد کے کوٹ گیر منڈل کے کوتھاپلی کے گورنمنٹ اسکول میں جمعہ کے روز بھوکے طلبہ کو چاول کے ساتھ تیل اور لال مرچ پاوڈر ملاکر کھانا پڑا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں میں ناشتہ کی اسکیم کو برخواست کردیا گیااب حکومت دوپہر کا مڈمیل بھی ٹھیک ڈھنگ سے طلبہ کو فراہم نہیں کررہی ہے۔ یہ کانگریس حکومت کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈ ڈے میل تیار کرنے والے گتہ داروں کے بل اور باور چیوں اور ہیلپرس کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مڈڈے میل کے گتہ داروں کو بقیہ بل کی رقم اور باورچیوں اور ہیلپرس کو فوری تنخواہیں جاری کریں۔

a3w
a3w