حیدرآباد
کمسن طالبہ کی پٹائی، ٹیچر کیخلاف والدین کی پولیس میں شکایت
والدین نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ پلے اسکول کی ٹیچرجس کی شناخت کلیان کے طورپر کی گئی ہے، نے طالبہ کی پٹائی کردی۔اس کے والدین نے لڑکی کے جسم پر مارکے نشانات میڈیا کو دکھائے اور اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔
حیدرآباد: ٹیچر کی جانب سے ایک کمسن طالبہ کی پٹائی کی پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔یہ واقعہ سکندرآبادکے الوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق سبھاش نگر، مان سروور میں رتیکانامی چارسالہ معصوم طالبہ ایک پرائیویٹ اسکول میں زیرتعلیم ہے۔
اس کے والدین نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ پلے اسکول کی ٹیچرجس کی شناخت کلیان کے طورپر کی گئی ہے، نے طالبہ کی پٹائی کردی۔اس کے والدین نے لڑکی کے جسم پر مارکے نشانات میڈیا کو دکھائے اور اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔
a3w