حیدرآباد

تلنگانہ کو ٹریلین ڈالرکی معیشت بنانا ہی حکومت کا ہدف، لیڈرس سمٹ سے چیف منسٹر کا خطاب

چیف منسٹر نے کہا ہر بڑے کام کو انجام دینے کے لئے خطرہ مول لینے کی ہمت چاہیے۔ کوئی بھی خطرہ مول لیے بغیر مقصد حاصل نہیں کر سکتا۔ عظیم لیڈر ہمیشہ قربانی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ بعض اوقات، ہم جدوجہد میں بہت سی چیزیں کھو دیتے ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت‘تلنگانہ کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا نشانہ رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے حیدرآباد کو 600بلین امریکی ڈالرکے شہر کے طورپر فروغ دینا ہوگا۔ یہاں اتوار کے روزانڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) میں منعقدہ لیڈرسمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے حیدرآباد کو دنیابھر میں بڑے پیمانہ پر فروغ دینے کے لئے آئی ایس بی سے مددمانگی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے

ریونت ریڈی نے آئی ایس بی کے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ دیگر مقامات کے دوروں کے دوران سرمایہ کاری اور تاجروں اور عام افراد سے حیدرآباد اور تلنگانہ کے بارے میں ضرور تبادلہئ خیال کریں۔ آئی ایس بی کے طلبہ‘ حیدرآباد’تلنگانہ اور نیوانڈیا کے برانڈ ایمبسڈر تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد شہرحیدرآباد کو دنیا کے بڑے شہروں جیسے نیویارک‘ لندن‘پیرس‘ٹوکیو اور سیول بلکہ ملک کے دیگر  اہم شہروں کے ساتھ مسابقت کیلئے تیارکرنا ہے۔ انہوں نے آئی ایس بی کے پروفیشنلس پر زوردیاکہ وہ حکومت تلنگانہ کے ساتھ2 یا3 سال تک کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت آئی ایس بی کے طلبہ‘ پروفیشنلس کو بھاری تنخواہوں کا پیشکش نہیں کرسکتی بلکہ انہیں بہتر‘بڑے مواقع اور بھاری چالینجس کا پیشکش کرسکتی ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے مزیدکہا کہ آئی ایس بی  لیڈرشپ سمٹ میں آپ سب سے ملاقات  ایک خوشگوار لمحہ ہے۔

آئی ایس بی کے ذریعہ اس سال منتخب کردہ ”نئے ہندوستان میں قیادت“تھیم پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  آئی ایس بی کے تمام طلباء نوجوان، ذہین اور غیر معمولی قائدانہ خصوصیات کے حامل ہیں۔

 انہوں نے کہا  کانگریس پارٹی کے پاس بہترین قائدین کی میراث ہے جن میں مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، پی وی نرسمہا راؤ، منموہن سنگھ قابل ذکر ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا عظیم لیڈربننے کے لیے ہمت بہت ضروری ہے اس کے علاوہ ذہانت، مہارت اور محنت اور قسمت کا کردار بھی اہم ہے۔

 چیف منسٹر نے کہا ہر  بڑے کام کو انجام دینے کے لئے خطرہ مول لینے کی ہمت  چاہیے۔ کوئی بھی خطرہ مول لیے بغیر مقصد حاصل نہیں کر سکتا۔ عظیم لیڈر ہمیشہ قربانی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ بعض اوقات، ہم جدوجہد میں بہت سی چیزیں کھو دیتے ہیں۔

ہندوستان کے عظیم لیڈروں اور کانگریسی قائدین نے عوام کی خاطر اپنا کیرئیر، پیسہ، آرام، آزادی اور اپنی جانیں بھی قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا سب سے پہلے  ایک اچھا اور عظیم لیڈر بننے کے لیے جرات اور قربانی کی دو عظیم اقدار کے بارے میں سوچیں۔ آپ کامیاب ہوں گے اگر آپ میں ہمت ہے اور قربانی کا جذبہ رہیگا۔میرا آپ کو مشورہ ہے کہ کامیاب بننے کے لیے اپنی جڑوں سے  جڑے رہیں اور عوام سے ہمیشہ براہ راست رابطہ رکھیں۔

 غریب، امیر، جوان اور بوڑھے کو یکساں عزت دیں  اور ان کے ساتھ دوستوں کی طرح گھل مل جائیں۔ اگر ہم لوگوں سے رابطہ میں رہتے ہیں تو ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے اسکل یونیورسٹی قائم کی ہے۔ گچی باؤلی میں اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ہم نے جنوبی کوریا میں اسپورٹس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

 جنوبی کوریا جیسے چھوٹے ملک نے اولمپک گیمس میں کئی تمغہ جیتے ہیں۔ بھارت اولمپکس میں ایک بھی گولڈ میڈل حاصل نہیں کر سکا۔ میرا مقصد اولمپکس میں تمغہ جیتنا ہے۔ میرا خیال حیدرآباد کو ملک کے لیے رول ماڈل بنانا ہے۔ اور یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرتے ہوئے ریاست کو ترقیافتہ اور خوشحال ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔