حیدرآباد

بھوبھارتی بل کو گورنر نے منظوری دے دی

 حکومت کی پالیسیوں میں عوام کو مرکز بنا کر ہمارے فیصلے اور سوچیں ترتیب دی جاتی ہیں۔ عوام کو خوش رکھنے کے لیے ریونیو محکمے کے افسران اور عملے کو یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے جو بُھوبھارتی بل پیش کیا تھا جس کو گورنر جشنو دیو ورما نے منظوری دے دی ہے۔ اس بل کو جلد از جلد نافذ کرنے کیلئے ریونیو وزیرپی سرینواس ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے۔ گورنر کی منظوری حاصل کرنے کے بعد، بُھوبھارتی بل کی کاپی کو سکرٹریٹ میں ریونیو محکمہ کے اہم سکریٹری، نوین متل نے پی سرینواس ریڈی ریڈی کو دی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر سرینواس ریڈی نے کہا کہ ہر ریونیو گاؤں کیلئے ایک ریونیو افسر تعینات کیا جائے گا، اس حوالے سے کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ تلنگانہ کے عوام کو بہتر اور جامع ریونیو خدمات فراہم کرنی ہیں۔ حکومت کے منصوبوں کے مطابق، ریونیو محکمہ کو فعال ہونا چاہیے اور عوام تک اپنی خدمات پہنچانی چاہئیں۔

 حکومت کی پالیسیوں میں عوام کو مرکز بنا کر ہمارے فیصلے اور سوچیں ترتیب دی جاتی ہیں۔ عوام کو خوش رکھنے کے لیے ریونیو محکمے کے افسران اور عملے کو یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔