تلنگانہ

ایک طالبہ کو لاپ ٹاپ فراہم کرنے گورنر کا تیقن

ریاستی گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج ایک لڑکی کولاپ ٹاپ فراہم کرنے کا تیقن دیاتاکہ یہ ضرورت مندلڑکی کوڈنگ‘ اپٹی ٹیوڈاوردیگر کورسس کرسکے۔

حیدرآباد: ریاستی گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج ایک لڑکی کولاپ ٹاپ فراہم کرنے کا تیقن دیاتاکہ یہ ضرورت مندلڑکی کوڈنگ‘ اپٹی ٹیوڈاوردیگر کورسس کرسکے۔

ذرائع کے مطابق کریم نگر کی رہنے والی منسانامی طالبہ نے ریاستی وزیر کے ٹی آرسے کم سے کم سیکنڈ ہینڈ لاپ ٹاپ فراہم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ میرے والد کی موت کے بعد میرا خاندان کسب معاش کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔

وہ نیا لیاب ٹاپ خریدنے کے موقف میں نہیں ہے۔اس لئے وہ سیکنڈہینڈلاپ ٹاپ فراہم کرنے کی درخواست کررہی ہیں۔ طالبہ نے اپنی اس درخواست کوچیف منسٹرکے سکریٹری سمیتاسبھروال اور گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن اور سونوسودکوٹیاگ کیا۔

لڑکی کی اس درخواست پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے گورنر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”آپ کی درخواست کونوٹ کرلیاگیا ہے“۔راج بھون‘ آپ کیلئے ایک لاپ ٹاپ کا بہت جلد انتظام کرے گا۔ آپ کی اس درخواست کو عہدیدارو ں کے پاس روانہ کردیا گیا۔

گورنر نے طالبہ کی پڑھائی کے بارے میں نیک خواہشات کااظہار کیا۔ منسانے درخواست کی قبولیت پر گورنرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے گورنر کاشکریہ ادا کیااورکہاکہ میری پڑھائی کوجاری رکھنے میں آپ کی مدد پر میڈیم: بہت بہت شکریہ۔