دہلی

ملک کے نئے نائب صدرجمہوریہ کاہفتہ کو انتخاب

پولنگ صبح 10 تا 5 بجے شام ہوگا۔ اس کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ چند گھنٹوں میں نتیجہ آجائے گا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان (بشمول نامزد ارکان) ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

 نئی دہلی: ارکان پارلیمنٹ نئے نائب صدرجمہوریہ ہند کو منتخب کرنے کے لئے ہفتہ کے دن ووٹ ڈالیں گے۔ این ڈی اے امیدوار جگدیپ دھنکر کا مقابلہ اپوزیشن امیدوار مارگریٹ الوا سے ہے۔ این ڈی اے کا پلہ بھاری دکھائی دیتا ہے۔ سابق گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کا آسانی سے جیتنا طئے ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ واضح ہوچکی ہے۔

 ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے ووٹنگ سے غیرحاضر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا الزام ہے کہ مارگریٹ الوا کا نام طئے کرتے وقت اس سے صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا۔ 80 سالہ مارگریٹ الوا کانگریس کی سینئر قائد ہیں اور راجستھان کی گورنر رہ چکی ہیں جبکہ 71 سالہ جگدیپ دھنکر راجستھان کے جاٹ قائد ہیں اور سوشلسٹ پس منظر رکھتے ہیں۔

پولنگ صبح 10 تا 5 بجے شام ہوگا۔ اس کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ چند گھنٹوں میں نتیجہ آجائے گا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان (بشمول نامزد ارکان) ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10  اگست کو ختم ہوجائے گی۔

نائب صدرجمہوریہ‘ راجیہ سبھا کا صدرنشین بھی ہوتاہے۔ نائب صدارتی الیکشن کا الکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے جملہ 788  ارکان پر مشتمل ہے۔

a3w
a3w