شمالی بھارت

شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کے دن اپنا فیصلہ دیتے ہوئے شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی کردی۔ ہائی کورٹ نے ضلع جج متھرا سے کہا کہ وہ سیول جج کے فیصلہ کے خلاف ازسرنو سماعت کرتے ہوئے آرڈر دے۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کے دن اپنا فیصلہ دیتے ہوئے شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی کردی۔ ہائی کورٹ نے ضلع جج متھرا سے کہا کہ وہ سیول جج کے فیصلہ کے خلاف ازسرنو سماعت کرتے ہوئے آرڈر دے۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے: سپریم کورٹ
مسلم میت ہیلپ لائن سے 5 ہزار روپے جاری
درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا

تمام فریقوں کو اب ضلع جج متھرا کے سامنے ازسرنو اپنی دلیلیں دینی ہوں گی۔ یہ فیصلہ بال کرشنا و دیگر بمقابلہ انجمن انتظامیہ و دیگرکے کیس میں دیا گیا۔

1973 میں دیوانی عدالت نے فریقین کو مسجد ٹرسٹ اور مندر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ کی بنیاد پر زمین تفویض کی تھی تاہم 2016 میں نئی درخواست دائر ہوئی تھی۔

پیر کے دن الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا اراضی تنازعہ میں مسلم فریق کی درخواست مسترد کردی۔

شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ‘ ضلع جج متھرا کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس پر اس پر روک لگ گئی تھی۔