تلنگانہ

حکومت خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پرعزم: وزیر اعلی تلنگانہ

وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

ریونت ریڈی شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں پستان کے کینسر کے بارے میں بیداری کے لیے منعقدہ ‘پنک پاور رن’ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے پنک پاور رن میں بہتر مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈس بھی دیئے۔ انہوں نے ‘سدھا فاؤنڈیشن’ اور ‘میل فاؤنڈیشن’ کے ذمہ داروں کو بھی مبارکباد دی۔پستان کے کینسر کے بارے میں آگاہی کے لیے سدھا ریڈی اور میل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور تلنگانہ حکومت کے تعاون سے گچی باولی اسٹیڈیم میں پنک پاور رن 2024 منعقد کی گئی۔

ریاستی وزیر صحت دامودراج نرسمہانے جھنڈی دکھا کر پنک پاور رن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک ساتھ 3، 5، 10 کلومیٹر کی دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں طلباء، ڈاکٹروں، سافٹ ویئر ملازمین سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 5000 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔