حکومت کو مہنگائی پر آر بی آئی کی رپورٹ کا جواب دینا چاہئے: کھڑگے
کھڑگے نے کہا ’’جب کانگریس پارٹی کہتی ہے کہ مہنگائی ہے... تو مودی جی کے وزراء کہتے ہیں کہ - ’مہنگائی دکھتی نہیں ہے‘، عوام کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے... تو مودی حکومت کی سپلائی، موسم، جنگ سب بہانے بناتی ہے۔‘‘
نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگےنے کہا ہے کہ حکومت آسمان چھوتی مہنگائی پر پردہ ڈالنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بناتی رہی ہے، لیکن اب خود ریزرو بینک نے مہنگائی کے تعلق سے جو ردعمل دیا ہے اس پر مودی حکومت کو جواب دینا چاہیے۔
کھڑگے نے کہا کہ حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ مہنگائی نظر نہیں آ رہی ہے اور حکومت بھی مہنگائی کے سلسلے میں بہانے بناتی رہی ہے، لیکن اب حکومت کو بتانا چاہیے کہ کیا مہنگائی کے تعلق سے ریزرو بینک کا تبصرہ بھی درست نہیں ہے۔
کھڑگے نے کہا ’’جب کانگریس پارٹی کہتی ہے کہ مہنگائی ہے… تو مودی جی کے وزراء کہتے ہیں کہ – ’مہنگائی دکھتی نہیں ہے‘، عوام کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے… تو مودی حکومت کی سپلائی، موسم، جنگ سب بہانے بناتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ’’اب تو خود حکومت ہند کا آر بی آئی کہہ رہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کم خرچ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے فروخت میں کمی آئی ہے اور نجی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ ہماری معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔بتایئے نریندر مودی جی آپ آر بی آئی کی اس رپورٹ پر کیا جواب دیں گے؟ اچھے دن ناممکن نہیں!