انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ مندر۔ مسجد پر 421 مرتبہ انتخابی مہم کے دوران بول چکے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ مندر۔ مسجد پر 421 مرتبہ انتخابی مہم کے دوران بول چکے ہیں۔
باوجود کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے کہ ووٹ کے لیے ذات پات اور مذہب کی بنیاد پراپیل نہ کی جائے۔
لوک سبھاانتخابات کے ساتویں اورآخری مرحلہ کی مہم کے آخری دن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہاکہ مودی اپنی تقاریر میں گزشتہ 15دنوں سے کانگریس کا نام 232 مرتبہ لے چکے ہیں۔
اور ان کا اپنا نام 758 بار لیا ہے۔ وہ بیروز گاری کے بارے میں ایک بار بھی بات نہیں کی۔
انڈیا بلاک واضح اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گی اوروہ ملک کو ایک بہتر اور قوم پرست حکومت دے گی۔ ہم پُر اعتماد ہیں لوگ متبادل حکومت کے لیے 4 جون کو رائے دیں گے۔
عوام نے ہمارے خیالات کی تائید کی ہے کہ اگر یہ حکومت کو ایک اور موقع ملتا ہے تو جمہوریت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
کھرگے نے وزیراعظم پر اس بات کے لیے بھی نکتہ چینی کی کہ ان کے تبصرے جو انٹرویو میں کئے گئے ہیں‘ جس میں عالمی شعوربیداری‘مہاتمام گاندھی کا معاملہ سامنے آیا اور رچرڈ اٹن برو کی فلم میں ظاہر کیا گیا ہے۔
ان کا کہناہے کہ شائد انہوں نے گاندھی کے بارے میں پڑھا نہیں لیکن مہاتما دنیابھر میں مشہور ہیں۔