حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حکومت 6 ضمانتوں کے درخواست فارم کو اردو میں بھی دستیاب کرائے: اسداویسی

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی درخواستوں کو اردو زبان میں بھی قبول کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں نو تشکیل شدہ کانگریس حکومت نے 6 ضمانتوں پر عمل آوری کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس کے تحت پانچ ضمانتوں کیلئے درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے پبلک گورننس گارنٹی کی درخواست تیار کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
اردو کی بقاء وقت کی اہم ضرورت، اسی میں ہماری تہذیب مضمر: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس سلسلہ میں ایکس پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی درخواستوں کو اردو زبان میں بھی قبول کریں۔

اسدالدین اویسی نے کہاکہ وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور چیف سکریٹری شانتی کماری سے درخواست کرتے ہیں وہ 6 ضمانتوں کے فارم کو اردو میں بھی دستیاب کرائیں۔ اسد اویسی نے مزید کہاکہ حکومت کی ضمانتوں کو سب کو فائدہ اُٹھاناچ اہئے۔ اس کے مطابق درخواستیں قبول کی جائیں۔