تعلیم و روزگار

اقامتی اسکولوں میں ٹی جی ٹی اساتذہ کے تقررات

تلنگانہ میں ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی اور مائناریٹیز ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشنس میں ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (ٹی جی ٹی) کے عہدوں پر تقررات کے لئے آج اعلامیہ جاری کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی اور مائناریٹیز ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشنس میں ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (ٹی جی ٹی) کے عہدوں پر تقررات کے لئے آج اعلامیہ جاری کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ریسڈنشیل اسکولس میں تقررات، اگست میں تحریری امتحانات متوقع
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
عنقریب میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے ریونت ریڈی کا اعلان، اساتذہ میں احکام تقرر جاری

اسکولس اور زونل سطح پر عہدوں اور امیدواروں کے انتخاب کے متعلق مکمل تفصیلات www.treirb.telangana.gov.in نامی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیاگیا ہے۔

تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریکروٹمنٹ بورڈ (ٹریرب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعہ 28 اپریل سے 27 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ جملہ 4006 ٹی جی ٹی عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے جن میں 3011 75.17) فیصد) جائیدادیں خواتین کے لئے محفوظ کی جاچکی ہیں جبکہ مابقی 995 (24.83 فیصد) پر مرد امیدواروں کا تقرر کیا جائے گا۔

اب تک جملہ 9231 عہدوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ کی اجرائی کے عمل کو مکمل کرلیاگیا۔ حکومت کی جانب سے تمام ریسیڈنشیل اسکولس میں 10,675 عہدے منظور کئے گئے۔

اب باقی 1,012 عہدے غیرتدریسی نوعیت کے رہ گئے ہیں۔ سابق میں ہی حکومت نے ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشنس میں تدریسی عملہ کا تقرر ٹریبس کے ذریعہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ غیرتدریسی عملہ (اسٹاف نرس) کا میڈیکل ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ تقرر کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق اعلامیہ کی اجرائی کے فوری بعد سے اب تک چالیس ہزار سے زیادہ امیدواروں کی جانب سے او ٹی آر ون ٹائم رجسٹریشن کرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس سی اسکولس میں جملہ 728 عہدوں جن میں 179 مرد اور 543 خواتین کے لئے مختص ہیں‘ پر تقررات عمل میں آئیں گے۔

اسی طرح ایس ٹی اسکولس میں جملہ 218 جن میں مرد 17 اور خواتین 201‘ بی سی اسکولس میں جملہ 2379 میں 653 مرد اور 1726 خواتین‘ مائناریٹیز اسکولس میں 594 جائیدادوں میں 146 مرد اور 448 خواتین‘ جنرل شعبہ میں 87 کے منجملہ 87 پر خواتین کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

a3w
a3w