حیدرآباد

حکومت، کسانوں سے دھان خریدنے سے قاصر: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت انتخابات سے قبل دی گئی اپنی یقین دہانیوں پر عمل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ عوام صرف پانچ مہینوں میں ہی کانگریس سے ناراض ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی تلنگانہ کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کسانوں سے دھان کی خریداری کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کسانوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سیاست بدل چکی ہے اور آج بتانا پڑ رہا ہے کہ کون کس پارٹی میں ہے۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

عوام سوال کر رہے ہیں کہ قائدین آیا  کانگریس میں ہیں، بی جے پی میں ہیں یا بی آر ایس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اخلاقی اقدار زوال پذیر ہیں، انہوں نے کہا عوام کو چاہیے کہ وہ ریاست کی ترقی خوشالی کو نظر میں رکھ کر امیدواروں کا انتخاب کریں اور سیاست میں نئے رجحان متعارف کروائیں۔

انہوں نے سونیا گاندھی کو تلنگانہ یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو کرنے پر کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی جب وہ تلگو دیشم میں تھے نے سونیا گاندھی کو قربانی مانگنے والی دیوی کہا تھا اب انہیں ایک مہربان دیوی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت انتخابات سے قبل دی گئی اپنی یقین دہانیوں پر عمل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ عوام صرف پانچ مہینوں میں ہی کانگریس سے ناراض ہو چکے ہیں۔

 تاہم، ریونت ریڈی کہہ رہے ہیں کہ وہ مزید 10 سال تک چیف منسٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر باریک چاول کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

a3w
a3w