جرائم و حادثات

اے پی:دوستوں کے ساتھ تفریح سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔5افرادہلاک

آندھراپردیش کے انامیاضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بورلاپاڈو علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انامیاضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بورلاپاڈو علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار بے قابو ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری

مہلوکین میں دو کسانوں کے بشمول تین نوجوان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں تین افراد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع کے دیوت نگر کا رہنے والا وکرم امریکہ میں مقیم تھا۔

وہ یہاں آیا ہوا تھا اور جلد ہی واپس ہونے والا تھاجس کے پیش نظروہ اپنے 5ساتھیوں کے ساتھ پڑوسی ریاست کرناٹک میں تفریح کے لئے گیا تھا۔

وہ تفریح کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپس ہورہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے امکانی ٹکر کوروکنے کیلئے اس نے سڑک سے گذرنے والے دو کسانوں کو ٹکر دے دی اور پھر وہاں سے گذرنے والی بورلاری سے کار ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں دو کسانوں جن کی شناخت چندرااورسبرامنیم کے طور پر کی گئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تیز رفتاری کے سبب کار کا اوپری حصہ نکل گیا۔کار چلانے والا وکرم، تلک اور سری ناتھ بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ میں بعض دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔