کرناٹک

بنگلورو: وائٹ فیلڈ میٹرو لائن کا افتتاح

12اسٹیشنوں کے ساتھ 13.71 کلومیٹر میٹرو لائن کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے اسکولی بچوں، بی ایم آر سی ایل کے عملہ اور تعمیری مزدوروں کے ساتھ میٹرو میں سفر کیا۔

بنگلورو: وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں وائٹ فیلڈ (کاڈوگوڈی) تا کرشناراجہ پورم (کے آر پورم) میٹرو لائن کا افتتاح کیا جس کا کافی عرصہ سے انتظار تھا۔

یہ میٹرو لائن 4,249کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔

12اسٹیشنوں کے ساتھ 13.71 کلومیٹر میٹرو لائن کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے اسکولی بچوں، بی ایم آر سی ایل کے عملہ اور تعمیری مزدوروں کے ساتھ میٹرو میں سفر کیا۔

اس میٹرو لائن سے لوگوں کو کافی سہولت ملے گی اور شہر میں ٹریفک کا اژدہام کم ہوگا۔

وزیراعظم نے میٹرو ٹرین میں کھڑے رہ کر طلباء سے بات چیت کی۔

سفر کے دوران انہوں نے میٹرو کی خاتون ڈرائیور س سے بھی بات کی اور بی ایم آر سی ایل عملہ اور تعمیری مزدوروں کے ساتھ بیٹھے۔

اس سفر میں چیف منسٹر بومئی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

a3w
a3w