سوشیل میڈیامہاراشٹرا

لہنگا پسند نہ آنے پر دُولہے کا ہنگامہ، دکان میں غنڈہ گردی کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ سُمیت پہلے دکان کے عملہ سے بحث کرتا ہے، پھر اچانک جیب سے چاقو نکالتا ہے اور دکان کے بیچوں بیچ لہنگے کو چاک کر دیتا ہے۔ اس دوران وہ عملہ کو دھمکاتے ہوئے کہتا ہے:

مہاراشٹرا : مہاراشٹرا کے کلین شہر میں ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کے کہنے پر لایا گیا لہنگا محض اس لئے دکان پر ہی چاقو سے پھاڑ دیا کیونکہ دُلہن کو وہ پسند نہیں آیا تھا اور دکاندار نے رِفنڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ 19 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب سُمیت سینی نامی نوجوان اپنی منگیتر کی فرمائش پر ایک کپڑے کی دکان پر گیا۔ منگیتر نے جو لہنگا خریدا تھا وہ پہننے کے بعد اسے پسند نہیں آیا۔ اس نے سُمیت سے کہا کہ لہنگا واپس کر کے پیسہ واپس لائیں، لیکن جب دکاندار نے رِفنڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف تبادلے (ایکسچینج) کی پیشکش کی تو سُمیت کا پارہ چڑھ گیا۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ سُمیت پہلے دکان کے عملہ سے بحث کرتا ہے، پھر اچانک جیب سے چاقو نکالتا ہے اور دکان کے بیچوں بیچ لہنگے کو چاک کر دیتا ہے۔ اس دوران وہ عملہ کو دھمکاتے ہوئے کہتا ہے:

"پیسے واپس دو ورنہ تمہیں بھی ایسے ہی پھاڑ دوں گا!”

سارا واقعہ دکان میں لگے کیمرے اور وہاں موجود افراد کے موبائل کیمرے میں قید ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی طوفانی رفتار سے وائرل ہوگئی۔ لوگ اس پر اپنے غصے اور حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی یوزرز نے لکھا:

"ایسے غصہ والے شخص سے شادی کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ دُلہن کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے!”