کھیل

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے ہرایا

کپتان جوس بٹلر (87) اور ول جیکس (37) کی شاندار بلے بازی اور پھر گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

برمنگھم: کپتان جوس بٹلر (87) اور ول جیکس (37) کی شاندار بلے بازی اور پھر گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
دوہری مہارت کے کھلاڑی
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ جلد گنوادئے۔ محمد رضوان (0) اور صائم ایوب (2) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ایسے بحران میں کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگ کو سنبھالا۔ بابر اعظم 26 گیندوں پر 32 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے 21 گیندوں پر 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔

شاداب خان (3)، اعظم خان (11)، افتخار احمد (23) اور عماد وسیم (22) رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی (9) اور محمد عامر پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے گیندبازوں نے پاکستان کی پوری ٹیم کو 19.2 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ کر دیا اور میچ 23 رنز سے جیت لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ معین علی اور جوفرا آرچر نے دو دو وکٹ لیے۔ عادل رشید، لیام لیونگسٹن اور کرس جارڈن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے چوتھے ہی اوور میں اوپنر فل سالٹ (13) کا وکٹ گنوا دیا۔

اس کے بعد کپتان جوس بٹلر اور ول جیکس نے سنبھل کرکھیلتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت قائم کی۔ 11ویں اوور میں حارث رؤف نے ول جیکس کو شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ جیکس نے 23 گیندوں میں 37 رنز بنائے۔

جونی بیرسٹو 15ویں اوور میں 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک (1)، معین علی (4)، کرس جارڈن (3) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جوس بٹلر نے 51 گیندوں پر آٹھ چوکے اور تین چھکے لگا کر سب سے زیادہ 87 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم اور حارث رؤف کو دو دو وکٹ ملے۔

a3w
a3w