گروپI امتحان، نقل کرتے ہوئے خاتون امیدوارپکڑی گئی
سی وی آر انجینئرنگ کالج میں گروپ I مین پیپر IV اکنامی اینڈ ڈیولپمنٹ کے امتحان میں ایک خاتون امیدوار کو انوجیلیٹروں نے نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سی وی آر انجینئرنگ کالج میں گروپ I مین پیپر IV اکنامی اینڈ ڈیولپمنٹ کے امتحان میں ایک خاتون امیدوار کو انوجیلیٹروں نے نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
محبوب نگر سے تعلق رکھنے والی امیدوار نے بائیں ہاتھ پر کچھ جوابات لکھ کر لائی تھی اور امتحان ہال میں داخل ہوئی۔ انٹری پوائنٹ پر تلاشی کے دوران اس کا پتہ نہیں چل سکا۔
سی وی آر کالج آف انجینئرنگ میں ایک امیدوار کو اپنی بائیں ہتھیلی پر لکھے ہوئے متن کو کاپی کرکے جوابی کتابچہ پر کچھ لکھتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کے پاس مشکوک مواد بھی پایا گیا۔ خاتون کی ساڑی پر کچھ قبل اعتراض مواد لگا ہوا دیکھا گیا اور پرچہ سوالات دینے سے قبل ہی انوجیلیٹرس نے فوری طور پر پتہ لگا لیا۔
ٹی جی پی ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ امیدوار کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔دوسری طرف بی آر یس قائد ایم کرشنک نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر سوال کیا کہ ایک امیدوار کو نقل کرنے کے لیے صحیح سوالیہ پرچہ کیسے معلوم ہو سکتا ہے؟
تلنگانہ گروپ l مینس کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل نویسی ہونے کا خدشہ ہے؟ اس امیدوار کو چٹ لے جانے کے لیے صحیح سوالیہ پرچہ کیسے معلوم ہوا انہوں نے سوال کیا۔ ایک اور بی آر ایس لیڈر وائی ستیش ریڈی نے ایکس پر پوسٹ کیا اور الزام لگایا کہ سوالیہ پرچہ پر مہر نہ ہونے کی وجہ سے گروپ I مین امتحان کے انعقاد پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔
بغیرسیل کے ساتھ سوالیہ پرچوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بھونس سری رام کرشنا ودیالیم، سینک پوری مرکز میں امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں نے اس مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔