جرائم و حادثات

احمدآبادمیں اسکان فلائی اوور پر جیگوارگاڑی نے بھیڑکو روند ا، 9 کی موت ،15 زخمی

گجرات کے احمد آباد میں بدھ کی دیر رات سرکھیج -گاندھی نگر (ایس جی ) شاہراہ پر اسکان پل پر جیگوارگاڑی نے تقریباً 25 لوگوں کو روند دیا جس سے 9 افراد کی موت اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

احمدآباد: گجرات کے احمد آباد میں بدھ کی دیر رات سرکھیج -گاندھی نگر (ایس جی ) شاہراہ پر اسکان پل پر جیگوارگاڑی نے تقریباً 25 لوگوں کو روند دیا جس سے 9 افراد کی موت اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق مہندرا تھار کار اوور برج پر پیچھے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی تھی جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع تھا کہ تبھی راج پتھ کلب سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی جیگوار نے بھیڑ کو کچل دیا۔

مرنے والوں میں بوٹاڈ اور سریندر نگر کے نوجوان شامل ہیں۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ لوگ 30 فٹ دور تک گرے۔

پولیس نے بتایا کہ اس المناک حادثہ میں میں 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دیگر افراد کو علاج کے لیے سولا سول لے جایا گیا۔

حادثے میں جیگوار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے سمز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں میں نیرو رامانوجا (عمر- 22-چاندلوڈیا)،امن کاچی (عمر 25 – سریندر نگر)کرنال کوڈیا (عمر 23 سال – بوٹاد)،رونک راجیش بھائی وہالپارہ (عمر 23 – بوٹاد)،ارمان انیل وادھاوانیان – (عمر 21 سریندر نگر)،اکشر چاوڈا – (عمر 21 سال اور اس سے زیادہ)،پولیس اہلکار دھرمیندر سنگھ – 40 سالہ ٹریفک ایس جی 2 پولیس اسٹیشن، نیلیش کھٹک – 38 سال، جیوراج پارک ہوم گارڈ بودک، شامل ہیں۔

a3w
a3w