حیدرآباد

اجتماعی شادیاں، درخواستیں مطلوب

صدر انجمن فلاح معاشرہ ڈاکٹر مشتاق علی کی اطلاع کے بموجب ماہ شوال میں ایک صاحب خیر کے تعاون سے اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔

حیدرآباد: صدر انجمن فلاح معاشرہ ڈاکٹر مشتاق علی کی اطلاع کے بموجب ماہ شوال میں ایک صاحب خیر کے تعاون سے اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔

اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکاہے۔ والدین‘ سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے لڑکے اور لڑکی کی شادی کروانے کے خواہشمند ہوتو لڑکا اور لڑکی کاراشن کارڈ‘ آدھار کارڈیا شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی 2,2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور دونوں خاندانوں کی طرف سے 3, 3 ذمہ دارافراد فار م کی خانہ پوری کیلئے بشمول لڑکا اور لڑکی کاآنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ لڑکی کی عمر18 اور لڑکے کی عمر21 سال ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار شام5 بجے تا9 بجے دفتر انجمن فلاح معاشرہ روبرو اسلامیہ ڈگری کالج SRT کالونی یاقوت پورہ رجوع ہوسکتے ہیں۔

دیگر تفصیلات کیلئے فون9849072249 یا9390312004 پر ربط پیدا کریں۔