تلنگانہ

بھینسہ میں آر ایس ایس کی ریالی، کورٹ کی شرائط نظر انداز

ہائی کورٹ کی مشروط اجازت میں عبادت گاہ سے 300 میٹر دورسے ریالی نکالی جائے اوریالی میں 500 افراد سے زائد کی شریک نہ ہو،اور کسی بھی کارکن کا پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونا شامل ہے۔

بھینسہ: پولیس کے سخت بندوبست کے درمیان یہاں آریس ایس کی ریالی کا آغازکیاگیا۔ ہائی کورٹ کی مشروط اجازت میں عبادت گاہ سے 300 میٹر دورسے ریالی نکالی جائے اوریالی میں 500 افراد سے زائد کی شریک نہ ہو،اور کسی بھی کارکن کا پولیس میں مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

ان شرائط کی بناپر بھینسہ میں ریالی کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس ریالی میں ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی اور ہزاروں کی تعدادمیں آریس ایس کارکنا ن شریک رہے۔یہ ریالی پھولے نگر میں واقع شیشومندر سوبھدراواٹیکا سے نکالی گئی جس میں ہزاروں آریس ایس کارکنان ہاتھوں میں لاٹھیاں لئے شریک تھے۔

ان میں بوڑھے،بچے اور نوجوان بھی شامل تھے۔جلوس کے راستوں پر ہندوخواتین کی جانب سے پھول برسائے گئے۔نعرہ بازی کی گئی۔یہ ریالی گوکل نگر،ویکانندا چوک،کوبیر چوارہ،مہالکشمی جیولرس مارکیٹ،مولانا ازاد چورک وداربجی سے ہوتی ہوئی ونائک نگر گوکل نگر سے شیواجی چوک پہنچی۔

یہاں سے شیشو مندر پہنچکر ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔یہاں پر آریس ایس ایجنڈے کے مطابق تمام حرکات کی گئی اور پریڈ کروائی گئی حلف دلوایا گیا۔جلوس کی صدارت بھینسہ آرایس ایس صدر کرشناداس کررہے تھے۔ اے مہیش کی نگرانی میں یہ ریالی نکالی گئی۔حیدرآباد سے آئے ہوئے آرایس ایس ریاستی سکریٹری شیکھر نے بھی شرکت کی۔

دیگر قائدین اور کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔اس ریالی کے پیش نظرپولیس کی جانب سے سخت صیانتی بندبست دیکھاگیا۔ ضلع ایس پی پروین کمار بھینسہ میں ہی قیام کرتے ہوئے پولیس بندوبست کی نگرانی کی۔

ایڈیشنل ایس پی کانتی لال پاٹل،سرکل انسپکٹر ایل سرینو،چندرشیکھر،ونود ریڈی،کورٹلہ سی آئی پروین کمار کے علاوہ دیگر مقامات سے پولیس آفیسرس اور پولیس جوانوں کوطلب کرتے ہوئے شہر میں تعنات کیا گیا تھا۔جلوس کے گزرنے والے راستوں پر بم اسکواڈ،ڈاگ اسکواڈ کے زریعہ تلاشی لی گئی

۔سی سی کیمروں کے زریعہ جلوس کی نگرانی کی جارہی تھی۔ جلوس کے راستوں میں موجود دکانوں کو پولیس کی جانب سے بند کروادیا گیا اور جلوس گذرنے تک ٹرافک کو روک دیا گیا تھا۔

a3w
a3w