شمالی بھارت

لوجہاد ملزمین باپ اور بیٹا، جہیزہراسانی کیس میں گرفتار

ایک باپ بیٹے کو جن کے خلاف 2021 میں گجرات اینٹی لو جہاد قانون کے تحت پہلا معاملہ درج ہوا تھا‘ اب جہیز ہراسانی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وڈودرہ: ایک باپ بیٹے کو جن کے خلاف 2021 میں گجرات اینٹی لو جہاد قانون کے تحت پہلا معاملہ درج ہوا تھا‘ اب جہیز ہراسانی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

عبدالقریشی اور سمیر پر الزام ہے کہ انہوں نے سمیر کی بیوی کو ذہنی اذیت دی اور حملہ کیا۔ وڈودرہ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے شوہر اور خسر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ خسر نے اس کے پیٹ پر لات ماری جس سے اس کا حمل ضائع ہوگیا۔ اس نے کہا کہ اس سے بھاری جہیز کا مطالبہ ہورہا ہے۔