شمال مشرق
ٹرینڈنگ

گائے کا گوشت کھانے کا شبہ، گاؤ رکھشکوں نے مسلم نوجوان کا بیدردی سے پیٹ پیٹ کرقتل کردیا( ویڈیو وائرل)

عہدیدار نے بتایا کہ گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پانچ ملزمین نے ملک کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا اور وہاں اس کی پٹائی کی۔ ملزمین کی شناخت ابھیشیک، موہت، رویندر، کمل جیت اور ساحل کے طور پر کی گئی ہے۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے چرکھی دادری ضلع میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک مسلم شخص کو گاؤرکھشکوں کے گروپ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس معاملہ میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق صابر ملک کو 27 اگست کو قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

درج کیس کی بنیاد پر افسر نے بتایا کہ گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پانچ ملزمین نے ملک کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا اور وہاں اس کی پٹائی کی۔ ملزمین کی شناخت ابھیشیک، موہت، رویندر، کمل جیت اور ساحل کے طور پر کی گئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ جب گاؤ رکھشک مسلم شخص کی کی پٹائی کر رہے تھے تو کچھ لوگوں نے مداخلت کی، جس کے بعد وہ ملک کو دوسری جگہ لے گئے اور پھر وہاں بھی اسے مارا پیٹا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملک چرخی دادری ضلع کے باندرا گاؤں کے قریب ایک کچی آبادی میں رہتا تھا اور اپنی روزی کمانے کے لیے اسکریپ جمع کرتا تھا۔ حکام کے مطابق پانچوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دو نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

a3w
a3w