حیدرآباد
حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دونوجوان زخمی
جیڈی میٹلہ ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس یو ٹرن لے رہی تھی کہ اسی وقت دو نوجوان، شیو اور بھانو، تیز رفتار بائیک پر آ کر بس سے ٹکرا گئے۔ وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے قطب اللہ پور کے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔
جیڈی میٹلہ ڈپو کی ایک آر ٹی سی بس یو ٹرن لے رہی تھی کہ اسی وقت دو نوجوان، شیو اور بھانو، تیز رفتار بائیک پر آ کر بس سے ٹکرا گئے۔ وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق شیو کی حالت مستحکم ہے جبکہ بائیک چلانے والے بھانو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔