مشرق وسطیٰ

حج تیاریاں مکمل، مکہ میں شاندار فوجی پریڈ

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں خواتین کے فوجی دستے سمیت ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے حج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں خواتین کی پہلی بار فوجی پریڈ میں شرکت
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی۔ سعودی عرب میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے حج بیت اللہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں خواتین کے فوجی دستے سمیت ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر حج کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کیلئے فورسز نے عملی مظاہرہ کیا۔

پریڈ کا مقصد مکہ اور مدینہ میں حجاج بیت اللہ کی حفاظت کرنا اور مناسک کی ادائیگی کے لئے ان کو پُر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود نے حج سیکورٹی فورسز کی شاندار سالانہ عسکری پریڈ کا مشاہدہ کیا۔