حیدرآباد

راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار

سابق ایم پی و صدر پی سی سی وی ہنمنت راؤ نے راجیہ سبھا کی مخلوعہ ایک نشست پر آج اپنا دعویٰ پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ8 سال سے انہیں ایک بھی عہدہ نہیں دیا گیا۔

حیدرآباد: سابق ایم پی و صدر پی سی سی وی ہنمنت راؤ نے راجیہ سبھا کی مخلوعہ ایک نشست پر آج اپنا دعویٰ پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ8 سال سے انہیں ایک بھی عہدہ نہیں دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

اگر انہیں حالیہ انتخابات میں سکندرآباد پارلیمانی حلقہ سے پارٹی ٹکٹ دیا جاتا تو ان کی کامیابی یقینی تھی۔ پارلیمانی انتخابات میں ٹکٹ کے معاملہ میں میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

وہ آج حیدرآباد پہنچنے والی کورین کمیٹی کے روبرو ان کے ساتھ ناانصافی کے مسئلہ کو رجوع کریں گے۔ وی ہنمنت راؤ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

واضح رہے کہ وی ہنمنت راؤ سابق میں تین معیاد کیلئے راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ کانگریس کی تاریخ میں تین مرتبہ راجیہ سبھا کیلئے کسی بھی قائد کو نامزد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد سراج سے چیف منسٹر کی ملاقات کا خیرمقدم کیا اور انہیں ریاستی حکومت کی جانب سے ملازمت کی فراہمی اور اراضی پلاٹ دینے چیف منسٹر کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا۔

a3w
a3w