سوشیل میڈیامہاراشٹرا

شراب پلاکر نابالغ لڑکے سے جنسی تعلقات، خاتون کے خلاف کیس درج

لڑکے کی ماں نے پولیس میں اپنی شکایت میں کہا کہ تین بچوں کی ماں ملزمہ خاتون‘ ناسک میں اس کے رشتہ دار کی پروسن تھی۔

تھانے: پولیس نے تھانے ضلع کے 16سالہ لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں 32سالہ خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ

لڑکے کی ماں نے پولیس میں اپنی شکایت میں کہا کہ تین بچوں کی ماں ملزمہ خاتون‘ ناسک میں اس کے رشتہ دار کی پروسن تھی۔

ملزمہ اکثر ممبئی آتی اور لڑکے سے دوستی کرلی۔ اس نے اسے شراب پلاکر اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔

شکایت کے حوالے سے کولسے واڑی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے یہ بات کہی۔ لڑکا اسکول نہ جاکر خاتون سے ملنے ناسک جاتا تھا۔

خاتون نے اسے کچھ قابل اعتراض ویڈیوز دکھائے تھے۔ یہ 2019 سے دسمبر 2022تک ہوتا رہا جس کے بعد لڑکے کی ماں کو اس کا علم ہوا اور وہ پولیس سے رجوع ہوئی۔

شکایت کی بنیاد پر خاتون کے خلاف پوکسو اور جووینائل جسٹس قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔