انٹرٹینمنٹ

پٹھان کی کامیابی سے خوش شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

شاہ رخ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاوَنٹ سے اپنی ایک سن کیسڈ سیلفی شیئر کی ہے ،شاہ رخ خان نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے،’سورج اکیلاہے,وہ جلتا ہے,اور اندھیرے سے نکل کر پھر سے چمکتا ہے ۔ پٹھان پر سورج کی روشنی ڈالنے کے لئے آپ سبھی کا اشکریہ ۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی فلم کی کامیابی سے خوش ہوکر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یش راج کے بینر تلے بنی سدھارتھ آنند کی کی ہدایت کاری میں بنی پٹھان میں شاہ رخ خان ،دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کا مرکزی کردار ہے ۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
پٹھان کی کامیابی سے بائیکاٹ کلچر ختم ہونا چاہیے: شبانہ اعظمی
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی

فلم پٹھان 25جنوری کو ریلیز ہوئی ہے ۔ پٹھان کے ذریعے شاہ رخ خان نے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے ۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتی جا رہی ہے ۔ پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکا اوَنٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

شاہ رخ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاوَنٹ سے اپنی ایک سن کیسڈ سیلفی شیئر کی ہے ،شاہ رخ خان نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے،’سورج اکیلاہے,وہ جلتا ہے,اور اندھیرے سے نکل کر پھر سے چمکتا ہے ۔ پٹھان پر سورج کی روشنی ڈالنے کے لئے آپ سبھی کا اشکریہ ۔

شاہ رخ خان کی اس تصویر کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں ۔ شاہ رخ خان کی اس تصویر پر مداح سے لے کر سیلیبریٹی تک ری ایکشن دے رہے ہیں ۔

a3w
a3w