سوشیل میڈیایوروپ

ترکیہ شام زلزلہ: دلخراش تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

اس تصویر کا بغور جائزہ لیا گیا ہے تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہے تو کسی زلزلے سے ہونے والی تباہی کی عکاسی لیکن پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر 18 اکتوبر 2018 کو لی گئی تھی۔

انقرہ: ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں یہ تصویر بھی ان میں سے ایک ہے لیکن حقیقت کیا ہے؟ ترکیہ اور شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت ہولناک زلزلہ آیا جب لوگ گہری نیند سوئے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار

 7.8 کی شدت سے آنے والے اس زلزلے سے اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہلاکت خیزی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چند لمحوں میں ترکیہ اور شام کے کئی شہروں کو ملیا میٹ کرنے والے اس زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سے آنے والی تباہی کی تصاویر کی بھرمار ہوگئی ہے ایسے ایسے مناظر سامنے آ رہے ہیں جس کو دیکھ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

تاہم ایسے میں ان ہی مناظر سے ملتی جلتی کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جو ہیں تو تباہی کی مگر ان کا اس حالیہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک کتا ملبے پر بیٹھا دکھایا گیا ہے اور ملبے تلے ایک بچہ دبا ہوا ہے جس کا صرف ہاتھ ہی ملبے سے باہر نظر آ رہا ہے۔

یہ تصویر شیئر کرنے والے نے لکھا کہ ’’ترکی میں ایک کتا اپنے مالک کو بچانے کیلیے امدادی کارکنوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔جس نے بھی اس تصویر کو دیکھا تو بچے کی حالت دیکھ کر غمزدہ اور کتے کی جانفشانی سے متاثر ضرور ہوا۔

تاہم جب اس تصویر کا بغور جائزہ لیا گیا ہے تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہے تو کسی زلزلے سے ہونے والی تباہی کی عکاسی لیکن پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر 18 اکتوبر 2018 کو لی گئی تھی۔ تاہم کہاں کی ہے؟ اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوسکا ہے۔