جرائم و حادثات

لون ایپ کے ریکوری ایجنٹس کی ہراسانی، طالبعلم کی خودکشی

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو کے پرگٹی چرلہ علاقہ میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت بی ٹیک کے طالب علم وگنیش کے طورپر کی گئی ہے جس نے یہ قرض لیا تھا۔

حیدرآباد: لون ایپ کے ریکوری ایجنٹس کی ہراسانی سے تنگ آکرایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو کے پرگٹی چرلہ علاقہ میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت بی ٹیک کے طالب علم وگنیش کے طورپر کی گئی ہے جس نے یہ قرض لیا تھا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

وہ قرض لینے کے بعد سے ہرماہ رقم کی ادائیگی اقساط میں کررہا تھا تاہم اس ماہ اس کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑاجس کے نتیجہ میں اس نے ایک ماہ کی قسط ادانہیں کی جس پر لون ایپ کے رکوری ایجنٹس نے رقم کیلئے دباوڈالا اورہراسانی کی جس پر اس نے خودکشی کرلی۔