آندھراپردیش

اے پی: شکار کے لئے لگائے گئے پھندے میں پھنس کر تیندوا ہلاک

اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام کو چوکس کیا، جنہوں نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے اننت پور ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں شکاریوں کے بچھائے گئے پھندے میں پھنسنے سے تیندوے کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام کو چوکس کیا، جنہوں نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔

تیندوے کی موت پر مقامی افرادنے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنگلاتی حکام کی جانب سے لائی گئی ٹرانکوئلائزر گن ناقابل استعمال تھی اور اگر بروقت اور مؤثر اقدامات کئے جاتے تو تیندوے کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ تیندوے کی محض لاپرواہی کی وجہ سے موت ہوئی۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار سرینواسلو نے بتایا کہ تیندوے کو بچانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی گئیں۔