جرائم و حادثاتحیدرآباد

حاملہ بیوی کوشوہر کی زدوکوب، 5ماہ کا جنین فوت

شوہر کی شدید زدوکوب سے حاملہ بیوی کے پیٹ میں 5ماہ کا جنین (Foetus) فوت ہوگیا۔یہ معلوم ہونے کے بعد حاملہ بیوی کے پیٹ میں لڑکی کا جنین پل رہا ہے تو شوہر برہم ہوگیا اور اپنی حاملہ بیوی کو مارپیٹ کرنے لگا۔

حیدرآباد: شوہر کی شدید زدوکوب سے حاملہ بیوی کے پیٹ میں 5ماہ کا جنین (Foetus) فوت ہوگیا۔یہ معلوم ہونے کے بعد حاملہ بیوی کے پیٹ میں لڑکی کا جنین پل رہا ہے تو شوہر برہم ہوگیا اور اپنی حاملہ بیوی کو مارپیٹ کرنے لگا۔

ذرائع کے مطابق یاقوت پورہ کی رہنے والی خاتون کی شادی 7سال قبل ملے پلی کے تاج سے ہوئی تھی۔بیٹی پیداہونے والی ہے اس بات کا پتا چلاتو شوہر تاج نے5ماہ کی حاملہ بیوی کو مارپیٹ کرتے ہوئے گراونڈفلورپرلایا۔

پھر حاملہ بیوی واش روم میں چلی گئی تووہاں سے کھینچ کر پھر اسے زدوکوب کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ شوہر نے بیوی کا جبڑاتوڑدیا۔

خاتون کا کہناہے کہ ساس‘دیور اور نند نے شوہر کے ذریعہ مجھے پٹوائی کرتی ہیں۔ ایک ہفتہ سے مارپیٹ کا یہ سلسلہ جاری تھا۔

اس سلسلہ میں حبیب نگر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بہرحال غیر نومولودفوت ہوگیا۔

a3w
a3w