کھیل

ہاردیک پانڈیا کے کیرئیر اور پرتعیش زندگی پر خطرہ کے بادل منڈلانے لگے؟

ایسا لگتا تھاکہ پانڈیا کا کیریر دوبارہ شروع ہونے والا ہے لیکن کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے۔ پانڈیا ایک بار پھر بیک فٹ پر نظر آئے ہیں۔ ذاتی زندگی سے لے کر کرکٹ کیریر تک، پانڈیا کی کشتی ہل رہی ہے اور اس کی وجہ سے ان کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔

ممبئی: ہاردک پانڈیا نے آخری اوور میں زبردست بولنگ کی اور 16 رنز باقی رہ کر ہندوستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا خطاب دلایا۔ پانڈیا ٹیم انڈیا کے ہیرو تھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وانکھیڑے اسٹیڈیم کے اسی گراؤنڈ پر پانڈیا پانڈیا کے نام پر نعرے لگائے گئے جہاں آئی پی ایل 2024 میں ان کی تعریف کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں

ایسا لگتا تھاکہ پانڈیا کا کیریر دوبارہ شروع ہونے والا ہے لیکن کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے۔ پانڈیا ایک بار پھر بیک فٹ پر نظر آئے ہیں۔ ذاتی زندگی سے لے کر کرکٹ کیریر تک، پانڈیا کی کشتی ہل رہی ہے اور اس کی وجہ سے ان کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔

 اس کی جھلک دورہ سری لنکا کیلئے حالیہ ٹیم کے انتخاب میں نظر آئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد روہت شرما نے اس فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا۔ اس کے بعد پانڈیا کو ہندوستان کی ٹیم کے آئندہ کپتان کے طورپر دیکھا جارہا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد روہت نے یہ فارمیٹ نہیں کھیلا اور پانڈیا کپتان تھے اس لیے وہ دعویدار بھی تھے لیکن نئے کوچ گوتم گمبھیر کے آنے کے بعد حالات بدل گئے۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے بھی پانڈیا کو کپتانی کیلئے موزوں نہیں سمجھا۔ اس کی وجہ ان کی فٹنس تھی۔ سری لنکا کے دورہ کیلئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان ہوا تو سوریہ کمار یادو ٹیم کے نئے کپتان بن گئے۔ پانڈیا کے ہاتھ سے نائب کپتانی بھی چھین کر شبمن گل کو دے دی گئی۔ یہ کم نہیں تھا۔

ٹیم کی ورلڈکپ جیت کے ہیرو رہنے والے پانڈیا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ مل گئی لیکن انہیں ونڈے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ اس سے پتہ چلتاہے کہ ٹیم مینجمنٹ پانڈیا کے بارے میں زیادہ پر امید نہیں ہے۔ اگر پانڈیا چمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی طاقت دکھانی ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی میں ملنے والے تمام مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ لیکن پانڈیا کی مشکلات یہاں کم نہیں ہورہی ہیں۔

 ٹی 20 ٹیم کی کپتانی اور ونڈے ٹیم میں ان کی جگہ کے بعد پانڈیا سے خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پانڈیا اب اس پوزیشن میں ہیں کہ ممبئی انڈینز انہیں اپنا کپتان بنائے؟ گزشتہ سال ممبئی انڈینز نے روہت شرما کی جگہ پانڈیا کو کپتانی سونپی تھی۔ پانڈیا کو گجرات ٹائٹنز سے لایا گیا اور وانکھیڑے میں بٹھایا گیا۔

 شائقین کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اور اس کی وجہ سے پانڈیا کو جھنجھوڑ دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی روہت اور پانڈیا کے درمیان رسہ کشی بھی ہوئی۔ اب پانڈیا کیلئے ممبئی انڈینس کی کپتانی برقرار رکھنے کسی چالنج سے کم نہیں ہوگی۔  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کی صورت میں پانڈیا کی لگژری زندگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نتاشا اسٹینکووچ کے اثاثوں کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے جبکہ پانڈیا 90 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد نتاشا اسٹینکووچ، ہاردیک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی ملکیت حاصل کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ طلاق کی تصدیق سے قبل اس حوالے سے نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے۔

 اس وقت انہوں نے اپنی اسٹوری میں یہ تو واضح طورپر نہیں بتایا تھاکہ وہ کس کے متعلق بات کررہی ہیں مگر اس وقت ان کی انسٹا اسٹوری ان کی اور پانڈیاکی طلاق کی گردشی خبروں کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اشارہ کررہی تھی کہ طلاق کی صورت میں نتاشا ہاردیک پانڈیا سے 70 فیصد جائیداد کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹر ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کے اکیلے مالک نہیں بلکہ ان کی والدہ بھی ان کی ملکیت میں شراکت دار ہیں۔

a3w
a3w