تلنگانہ

شعبہ طب میں تلنگانہ کی شاندار ترقی ہریش راؤ کا ادعا۔کورٹلہ میں 100 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل کا افتتاح

ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راو نے کورٹلہ میں رکن اسمبلی کے ودیا ساگر راؤ کے ہمراہ آج100بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانہ کا افتتاح انجام دیا۔

کورٹلہ: ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راو نے کورٹلہ میں رکن اسمبلی کے ودیا ساگر راؤ کے ہمراہ آج100بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانہ کا افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ریاست میں جملہ500بستی دوخانوں کا قیام
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

اس کے علاوہ ٹینک بنڈ پر کشتی رانی کا آغاز کیا۔ بعدازاں جونیر کالج گراؤنڈ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ رکن اسمبلی راؤ تقریباً20 سال سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے حلقہ کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے دو بلدیات مٹ پلی اور کورٹلہ میں 100 بستروں والے دواخانے قائم کرنے کا مطالبہ ہمارے سینئر رکن اسمبلی ساگر راؤ نے کہا تھا میں نے ان کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے کورٹلہ میں دواخانہ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے انہیں آج خوشی محسوس ہورہی ہے۔

عنقریب مٹ پلی میں بھی100 بستروں والے دواخانہ کا افتتاح انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج طب کے میدان میں چیف منسٹر کے سی آر کی کوششوں سے بہت ترقی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بہت جلد کورٹلہ کے دواخانہ میں سی ٹی اسکیان مشین لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دواخانہ میں ڈائیلائسس سنٹر قائم کیا گیا جس سے غریب مریضوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے۔ سرکاری دواخانہ میں کارپوریٹ دواخانوں کے طرز پر علاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سارے ملک میں ایک ماڈل ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ کی ترقی کیلئے مزید فنڈس جاری کئے جائیں گے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی ساگر راؤ نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے آشیرواد سے چار میعاد سے ایم ایل اے منتخب ہوتے ہوئے آرہاہوں اس بار میری ناسازی صحت کی وجہ سے کے سی آر سے اپیل کی گئی کہ وہ میرے بیٹے ڈاکٹر سنجے کو ٹکٹ دیں۔

انہوں نے میری خواہش پر میرے فرزند کوٹکٹ دیا آپ لوگوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر سنجے کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ کورٹلہ میں اور زیادہ ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے۔

a3w
a3w