دہلی

بنڈی سنجے کی گرفتاری پر جے پی نڈا کی مذمت

بی جے پی صدر نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے لڑیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس اور کے سی آر کا صفایا ہو جائے۔

نئی دہلی: بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج تلنگانہ ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی اور آئندہ انتخابات میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت اور کے سی راؤ کا صفایا ہوجائے گا۔

یہاں ایک بیان میں نڈا نے کہاکہ "میں ٹی آر ایس حکومت کے ذریعہ تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی غیر قانونی گرفتاری کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ وزیراعلی کے سی راؤ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ بی جے پی کو ریاست میں ان کی خاندان پر مبنی بدعنوان حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر حمایت مل رہی ہے۔‘‘

بی جے پی صدر نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے لڑیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس اور کے سی آر کا صفایا ہو جائے۔