مسلمانوں کو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں مولانا سرور چشتی اور امجد اللہ خان کا صحافیوں سے خطاب
مولانا سید سرور چشتی گدی نشین وخادم درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ نے حیدرآباد کو بزرگان دین‘ علمائے کرام اور مشائخین عظام اور دانشوران علم کا گہواہ قرار دیا اور کہا کہ حیدرآباد کے مسلمان عشق رسولؐ اور محبت رسول ؐ سے لبریز ہیں۔
حیدرآباد: مولانا سید سرور چشتی گدی نشین وخادم درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ نے حیدرآباد کو بزرگان دین‘ علمائے کرام اور مشائخین عظام اور دانشوران علم کا گہواہ قرار دیا اور کہا کہ حیدرآباد کے مسلمان عشق رسولؐ اور محبت رسول ؐ سے لبریز ہیں۔
مولانا سرور چشتی آج دفتر مجلس بچاؤ تحریک چنچل گورہ میں ترجمان ایم بی ٹی محمد امجد اللہ خاں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے ملک کے موجودہ حالات میں مشورہ دیا کہ مسلمانوں کو ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
بلا تفریق ملت کو چاہئے کہ وہ آٖسی اتحاد کا دامن تھامے رکھیں۔ ہم کوئی کمزور قوم نہیں ہیں۔ محمد امجد اللہ خاں نے بتایا کہ مجلس بچاؤ تحریک کی جانب سے 7 اکتوبر کو گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ پر جلسہ میلادالنبیؐ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس مبارک جلسہ سے مولانا سید سرور چشتی گدی نشین و خادم درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز خصوصی خطاب کریں گے۔
ان کے علاوہ ممتاز علمائے کرام مولانا غلام دستگیر قریشی اشرفی‘ ڈاکٹر شوکت علی مرزا‘ مولانا سید بختیار عالم عبدالقادر ساجد سکریٹری ایم بی ٹی‘ مولانا عبدالجبار رشیدی (سوریا پیٹ) ودیگر مقررین مبارک جلسہ سے خطاب کریں گے۔