حیدرآباد
ہریش راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مبارکباددی
ہریش راؤ نے چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور وزرا کو تہہ دل سے مبارکباددی۔ ہریش راؤ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اُن کی خواہش کہ کانگریس حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ کی سمت کام کرے گی۔

حیدرآباد: سابق وزیر اور سدی پیٹ کے ایم ایل اے ہریش راؤ نے ریاست کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے والے ریونت ریڈی اورڈپٹی چیف منسٹر کے طورپرحلف لینے والے ملوبھٹی وکرا مارکا کیلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہریش راؤ نے چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور وزرا کو تہہ دل سے مبارکباددی۔ ہریش راؤ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اُن کی خواہش کہ کانگریس حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ کی سمت کام کرے گی۔